پاکستان کو قیام کے تقریباً 80 سال ہونے کو ہیں مگر ملکی حالات میں خاطر خواہ بہتری نہیں آسکی،سربراہ یو بی جی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سربراہ یو بی جی ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کو قیام کے تقریباً 80 سال ہونے کو ہیں مگر ملکی حالات میں خاطر خواہ بہتری نہیں آسکی، نئے صوبوں کے قیام سے انتظامی مسائل کم اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ۔
سرگودھا میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی اور گیس نے کاروبار تباہ کر دیے ہیں، حکومت کو اپنے اخراجات کم کرنے اور تاجر دوست پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے ، دنیا کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے ملکی وسائل اور برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments