موسیٰ ریلوے اسٹیشنز کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات شروع

موسیٰ ریلوے اسٹیشنز کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات شروع

موسیٰ ریلوے اسٹیشنز کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات شروع سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے علاوہ پلیٹ فارم پر ٹیلی ویژن بھی نصب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے نے سرگودھا ’ ملکوال اور لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشنز کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں تینوں ریلوے اسٹیشنز پر پلیٹ فارمز کی تزئین و آرائش’ مسافروں کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی’ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے علاوہ مسافروں کیلئے پلیٹ فارم پر ٹیلی ویژن بھی نصب کئے جائینگے جبکہ ریلوے اسٹیشنز پر لائٹنگ کے انتظام کو بہتر بنانے کیلئے ریلوے کو جنریٹرز بھی فراہم کئے جائینگے تاکہ بجلی جانے کی صورت میں ریلوے اسٹیشنز پر لائٹنگ کا انتظام کیا جاسکے اس ضمن میں تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...