پبلک ٹوائلٹس انتظامیہ کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت بن گئے

 پبلک ٹوائلٹس انتظامیہ کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت بن گئے

پبلک ٹوائلٹس انتظامیہ کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت بن گئےتعمیر کی گئی یہ سہولت گاہیں تالوں میں بند، نل غائب، صفائی کا کوئی انتظام نہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہریوں کو بنیادی سہولت دینے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرکے بنائے گئے پبلک ٹوائلٹس انتظامیہ کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت بن گئے ، شہر کے مختلف مقامات پر تعمیر کی گئی یہ سہولت گاہیں تالوں میں بند، نل غائب، صفائی کا کوئی انتظام نہیں اور بیشتر عمارتیں نشئیوں کی آماجگاہ بن گئیں، بازاروں میں خریداری اور دیگر کاموں کے لیے آنے والے شہری بنیادی ضرورت کے لیے بھی خوار ہونے لگے جبکہ سرکاری خزانے سے خرچ ہونے والی لاکھوں روپے کی رقم بھی عملاً ضائع ہوتی دکھائی دے رہی ہے ، حکومت کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے لیے بنائے گئے پبلک ٹوائلٹس فعال نہ ہونے کے باعث خصوصاً خواتین، بزرگوں اور دور دراز سے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، کئی مقامات پر ٹوائلٹس کے دروازوں پر تالے پڑے ہیں جبکہ جہاں عمارتیں کھلی بھی ہیں وہاں پانی، نل اور صفائی سمیت بنیادی سہولیات ناپید ہیں، دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بعض مقامات ویران پڑے ہیں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سہولت فراہم کرنے کے بعد اسے چلانا ہی نہیں تو عوامی پیسہ خرچ کرنے کا مقصد کیا ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر فعال پبلک ٹوائلٹس فوری کھولے جائیں، پانی اور صفائی کا مستقل انتظام کیا جائے اور تعمیر و تنصیب پر خرچ ہونے والی رقم کے ثمرات شہریوں تک پہنچائے جائیں، رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے بتایا کہ شہر کے غیر فعال پبلک ٹوائلٹس کو فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...