14 ارب کا میگا پراجیکٹ سست روی کا شکار
شہر کی کئی اہم سڑکیں کھدائی کے بعد ادھوری پڑی ہیں سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام مقررہ رفتار سے آگے نہ بڑھنے کے باعث شہریوں کو مشکلات شہر کی کئی اہم سڑکیں کھدائی کے بعد ادھوری پڑی ہیں سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام مقررہ رفتار سے آگے نہ بڑھنے کے باعث شہریوں کو مشکلات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 14 ارب روپے کا میگا سیوریج پراجیکٹ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث سست روی کا شکار، شہر کی کئی اہم سڑکیں کھدائی کے بعد ادھوری پڑی ہیں اور سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام مقررہ رفتار سے آگے نہ بڑھنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، واسا کی جانب سے شہر کے سیوریج نظام کی بہتری کے لیے شروع کیے گئے اس میگا پراجیکٹ کے لیے حکومت نے گزشتہ مالی سال اڑھائی ارب روپے کے فنڈز جاری کیے تھے ، منصوبے پر کام شروع ہونے کے بعد ٹھیکیدار اب تک 50 کروڑ روپے سے زائد خرچ کرچکا ہے تاہم مزید فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے سے گزشتہ تین ماہ سے منصوبے کی رفتار انتہائی سست ہوگئی اور متعدد مقامات پر سڑکیں کھودے جانے کے باوجود کام مکمل نہ ہونے سے شہریوں کو آمدورفت، ٹریفک اور روزمرہ معاملات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ذرائع کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث منصوبے پر کام کی رفتار نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی جس سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر منصوبے کو اسی رفتار سے آگے بڑھایا گیا تو شہر کے پہلے ہی بوسیدہ سیوریج نظام کی بہتری میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے ، دوسری جانب واسا حکام کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نے منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد کرکے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments