ڈی پی او کا تھانہ کینٹ، سیف سٹی اور پولیس کنٹرول روم کا دورہ
ڈی پی او کا تھانہ کینٹ، سیف سٹی اور پولیس کنٹرول روم کا دورہ ٹریکرز کے ذریعے گشت پر مامور پولیس گاڑیوں کی پوزیشنز کا بھی جائزہ لیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے رات گئے تھانہ کینٹ، سیف سٹی سرگودھا اور پولیس کنٹرول روم کا سرپرائز وزٹ کیا اور سکیورٹی و پولیسنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے تھانہ کینٹ میں ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک اور زیر تفتیش مقدمات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ بعدازاں سیف سٹی سرگودھا کے دورے کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ اور مانیٹرنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔انہوں نے پولیس کنٹرول روم میں پکار 15 پر موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز پر پولیس کے رسپانس ٹائم اور ٹریکرز کے ذریعے گشت پر مامور پولیس گاڑیوں کی پوزیشنز کا بھی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے کنٹرول روم کے عملے کو مؤثر مانیٹرنگ، بروقت رسپانس اور فیلڈ میں پولیس کی مؤثر موجودگی یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments