سرگودھا چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے چارج سنبھال لیا
سرگودھا چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے چارج سنبھال لیا پروقار تقریب کا انعقاد ،ممبران کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد میں شرکت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے عہدیداران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز چیمبر آف کامرس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیمبر کے ممبران کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے صدر خواجہ یاسر قیوم، سینئر نائب صدر میاں محمد عمران اور نائب صدر حسن کھرل کو پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا گیا، جبکہ نئے عہدیداران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ممبران نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پہلے سے بڑھ کر چیمبر کے ممبران کے مسائل کے حل اور کاروباری برادری کی بہتری کے لیے کام کریں گے ۔ممبران نے کہا کہ سابق کابینہ نے چیمبر کی عمارت خریدنے کا اہم اقدام کیا ہے ، اب نئی کابینہ کو چاہیے کہ عمارت کی تزئین و آرائش اور دیگر سہولیات کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دے تاکہ ممبران کو بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments