کندیاں پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

 کندیاں پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

کندیاں پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤنمنشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 4 کلو 100 گرام چرس برآمد کرلی گئی

کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 4 کلو 100 گرام چرس برآمد کرلی۔ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر توقیر احمد اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ عمران احمد ولد غلام جیلانی سکنہ محلہ موہانے خیل کندیاں سے 2400 گرام، محمد سجاد ولد محمد رمضان سکنہ علی والی کندیاں سے 900 گرام جبکہ زاہد محمود ولد عبد الستار سکنہ محلہ اسلام آباد کندیاں سے 800 گرام چرس برآمد کی۔ پولیس نے تینوں ملز موں کو گرفتار کرکے تھانہ کندیاں میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...