راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار
راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتارہارون، عرفان، عامر اور مدثر کے قبضہ سے 17 لاکھ 35 ہزار کا مال برآ مد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ پھلروان پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزمان ہارون، عرفان، عامر اور مدثر کے قبضہ سے 17 لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ہے ، اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments