نماز جمعہ کے اجتماعات، مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت
نماز جمعہ کے اجتماعات، مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی سختداخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے چیکنگ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر سرگودھا میں پولیس نے ضلع بھر کی اہم مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کردی۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر پولیس افسران اور جوان اہم عبادت گاہوں پر تعینات رہے ، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے آنے والے افراد کی چیکنگ کی گئی۔ سپروائزری افسران نے سکیورٹی ڈیوٹی کا معائنہ کرتے ہوئے اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ حساس مقامات کے اطراف ایلیٹ فورس سمیت پولیس ٹیموں کا گشت بھی جاری رہا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک اور پارکنگ پلان پر بھی عملدرآمد کیا گیا۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ شہری بلاخوف و خطر عبادات ادا کریں، ان کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments