کوٹ مومن: نجی کالج کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد
کوٹ مومن (نامہ نگار دنیا ) نجی کالج کے زیراہتمام گلوریا پیلس میرج ہال کوٹ مومن میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ، معززین علاقہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں کالج کے پرنسپل کاشف اقبال، مہمان خصوصی مہتاب احمد خان ڈب، چیئرمین جمیل احمد گجر، کامران چاولی اور صدر پریس کلب کوٹ مومن رجسٹرڈ رضوان رفیق منہاس سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب کا آغاز مولانا حافظ محمد عثمان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ میاں مظہر گولڑوی نے نقابت کے فرائض انجام دیے ۔ اطہر نوید کوثر نے بارگاہ رسالت ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد معظم الحق معظمی نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اور نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments