چیمہ چوک کچہری روڈ پر چنگ چی رکشے میں آ گ لگ گئی

چیمہ چوک کچہری روڈ پر چنگ  چی رکشے میں آ گ لگ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیمہ چوک کچہری روڈ پر چنگ چی رکشے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، انجن میں اسپارکنگ کے باعث لگنے والی آگ نے رکشے کو لپیٹ میں لے لیا۔

 تاہم ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا رکشہ جلنے سے محفوظ بنا لیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی ہدایات پر ریسکیو ایمبولینس SGA-31 اور فائر وہیکلز SGF-05، SGF-07 موقع پر پہنچیں، جہاں فائر فائٹرز نے فوری فائر فائٹنگ شروع کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور بروقت قابو پا لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...