کندیاں:سکول کے سامنے گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ گئے

کندیاں:سکول کے سامنے گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ گئے

کندیاں:سکول کے سامنے گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ گئے نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ، سڑک پر پانی جمع ، شہریوں کو مشکلات

کندیاں(نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیلواں کے مرکزی گیٹ کے سامنے گٹروں کے ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے طلبہ اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیلواں کے مرکزی گیٹ سے کلیار چوک تک اہم شاہراہ پر گٹروں کے ڈھکن خستہ حال ہوچکے ہیں جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہے ۔ سیوریج کا پانی گٹروں سے باہر نکل کر سڑک پر جمع ہونے سے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے ، جس سے سکول آنے والے طلبہ اور سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اہل محلہ کے مطابق سیوریج کی نکاسی کے لیے میونسپل کمیٹی کو متعدد درخواستیں دی جاچکی ہیں تاہم عملے کی کمی اور دیگر وجوہات کے باعث مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں سے فوری نوٹس لے کر سیوریج کا مسئلہ حل اور ٹوٹے گٹروں کے ڈھکن تبدیل کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...