بھاگٹانوالہ میں رانگ سائیڈ ڈرائیونگ پر سخت کارروائی کا انتباہ

 بھاگٹانوالہ میں رانگ سائیڈ ڈرائیونگ پر سخت کارروائی کا انتباہ

بھاگٹانوالہ میں رانگ سائیڈ ڈرائیونگ پر سخت کارروائی کا انتباہرانگ سائیڈ کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا : پو لیس حکام

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ٹریفک پولیس اور پیٹرولنگ پولیس نے شہریوں کو رانگ سائیڈ ڈرائیونگ سے باز رہنے کی سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یوٹرنز کی سہولت موجود ہونے کے باوجود رانگ سائیڈ کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی، بھاری جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے ۔پولیس حکام کے مطابق بھاگٹانوالہ شہر اور گردونواح میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر یوٹرنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں شیلر یوٹرن، 23 موڑ یوٹرن، پھیرو موڑ یوٹرن اور 24 موڑ یوٹرن شامل ہیں۔ اس کے باوجود بعض شہری شارٹ کٹ اختیار کرنے کے لیے رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کرتے ہیں، جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ سنگین حادثات کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔ٹریفک پولیس اور پیٹرولنگ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مقررہ یوٹرنز استعمال کریں اور رانگ سائیڈ ڈرائیونگ سے مکمل اجتناب کریں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...