کندیاں :ناقص انٹرنیٹ سروس، طلبہ،کاروباری افراد پریشان
کندیاں :ناقص انٹرنیٹ سروس، طلبہ،کاروباری افراد پریشانموجودہ دور میں تیز رفتار اور مستحکم انٹرنیٹ بنیادی ضرورت بن چکا ہے :شہری
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں میں انٹرنیٹ سروس کی ناقص صورتحال کے باعث شہریوں کو آن لائن تعلیم، کاروبار، فری لانسنگ اور دیگر روزمرہ امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کے مطابق انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم ہونے کے ساتھ ساتھ سروس بار بار متاثر ہوتی ہے ، جس سے طلبہ، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور دیگر صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں تیز رفتار اور مستحکم انٹرنیٹ بنیادی ضرورت بن چکا ہے ۔
تاہم کندیاں کے شہری اس سہولت سے محروم ہیں۔ ناقص سروس کے باعث آن لائن کلاسز، ویڈیو کالز، فائل اپ لوڈنگ، آن لائن ٹرانزیکشنز اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔ شہریوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں میں ناقص انٹرنیٹ سروس کا نوٹس لے کر متعلقہ کمپنیوں کو معیار بہتر بنانے کا پابند کیا جائے اور علاقے میں پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کو تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹرنیٹ میسر آسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments