ریسکیو 1122 سرگودھا کی 6 ہزار 180 ہنگامی کالز پر کارروائی
ریسکیو 1122 سرگودھا کی 6 ہزار 180 ہنگامی کالز پر کارروائی مجموعی طور پر 30 ہزار 690 فون کالز موصول ہوئیں، شہریوں کو مدد دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ستمبر کے دوران ریسکیو 1122 سرگودھا نے 6 ہزار 180 ہنگامی کالز پر بروقت رسپانس دیتے ہوئے 6ہزار 169 مریضوں کو امدادی خدمات فراہم کیں، جبکہ 3 ہزار 199 مریضوں کو زندہ حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق یکم سے 30 ستمبر تک ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 30 ہزار 690 فون کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 6 ہزار 180 ہنگامی نوعیت کی تھیں۔ ریسکیو ٹیموں نے روزانہ اوسطاً 206 ایمرجنسیز پر کارروائیاں کیں، جبکہ اوسط رسپانس ٹائم 6.96 منٹ اور فائر ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم 5.2 منٹ رہا۔
ماہ ستمبر کے دوران 4 ہزار 311 میڈیکل ایمرجنسیز، ایک ہزار 163 روڈ ٹریفک حادثات، 566 دیگر ہنگامی صورتحال، 95 کرائم ایمرجنسیز، 42 آتشزدگی کے واقعات، ایک ڈوبنے اور 2 عمارتیں گرنے کے واقعات پر امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے 2 ہزار 764 افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ 3 ہزار 199 مریضوں کو زندہ حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ماہ بھر کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال میں اہلکاروں نے بروقت رسپانس، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت شہریوں کو امدادی خدمات فراہم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments