بھلوال سٹی پولیس کی کارروائی، 2رکنی چور گینگ گرفتار

 بھلوال سٹی پولیس کی کارروائی، 2رکنی چور گینگ گرفتار

بھلوال(نمائندہ دنیا ) بھلوال سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے ساڑھے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان وقاص اور شوکت کے قبضہ سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد ہوا، جسے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ ایس ایچ او سٹی بھلوال حسنات سعید نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔اور گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...