نہری نالہ کے قریب نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

نہری نالہ کے قریب نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

نہری نالہ کے قریب نامعلوم خاتون کی لاش برآمد خاتون کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ،لاش تقریباً ایک روز پرانی

بھیرہ(نامہ نگار) کوٹ ممیانہ روڈ پر نہری نالہ کے قریب ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ، جس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی جاتی ہے ۔ خاتون کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں جبکہ لاش تقریباً ایک روز پرانی معلوم ہوتی ہے ۔ نامعلوم خاتون نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا۔ تاحال خاتون کی شناخت اور اس کے ورثاء کا سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاش کی شناخت اور واقعہ کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...