فائرسیفٹی کے ناقص انتظامات ،جانی و مالی نقصان کا خدشہ
حکومت نے سخت نوٹس لے لیا، سول ڈیفنس کو اچانک معائنے اور حفاظتی انتظامات کی ازسرنو جانچ کے احکامات جاری،بیشتر حساس مقامات پر آگ بجھانے والے آلات نہیں ڈیفنس حکام حساس نوعیت کے تمام مقامات کی اچانک چیکنگ کریں گے ،ایمرجنسی ایگزٹ، دیگر حفاظتی انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لیا جائیگا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، مارکیٹس، پلازوں، پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات پر حکومت پنجاب نے سخت نوٹس لے لیا، سول ڈیفنس کو اچانک معائنے اور حفاظتی انتظامات کی ازسرنو جانچ کے احکامات جاری، ذرائع کے مطابق حالیہ واقعات کے تناظر میں ہونیوالی ویجی لینس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بیشتر حساس مقامات پر آگ بجھانے والے آلات اور دیگر حفاظتی انتظامات یا تو ناکافی ہیں یا مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں، متعدد اداروں کو اس سے قبل شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں مگر اس کے باوجود حفاظتی اقدامات پر سنجیدگی سے عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ،حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سول ڈیفنس حکام حساس نوعیت کے تمام مقامات کی اچانک چیکنگ کریں گے اور فائر سیفٹی آلات، ایمرجنسی ایگزٹ، دیگر حفاظتی انتظامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نگرانی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ متعدد مقامات پر پہلے بھی خامیوں کی نشاندہی کرکے انتظامیہ کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ، تاہم مطلوبہ اصلاحات نہ ہونے کے باعث صورتحال بدستور تشویشناک ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments