میانی پولیس کی کارروائی، مویشی چور 4 رکنی گینگ گرفتار

 میانی پولیس کی کارروائی، مویشی چور 4 رکنی گینگ گرفتار

میانی پولیس کی کارروائی، مویشی چور 4 رکنی گینگ گرفتارجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی : ڈی پی او

میانی (نمائندہ دنیا )میانی پولیس نے راہزنی، چوری، نقب زنی، مویشی چوری اور موٹر چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 14 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران میانی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے ملزمان شان، شہزاد، عرفان اور شوکت کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان راہزنی، چوری، نقب زنی، مویشی چوری اور موٹر چوری کی 18 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے ۔ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...