بل کی ادائیگی کے تنازع پر کم سن طالب علم پر تشدد، ویڈیو وائرل

بل کی ادائیگی کے تنازع پر کم سن طالب علم پر تشدد، ویڈیو وائرل

بل کی ادائیگی کے تنازع پر کم سن طالب علم پر تشدد، ویڈیو وائرلمتاثرہ طالب علم کے والد امان اللہ نے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دے دی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)بل کی ادائیگی کے تنازع پر مبینہ طور پر ایک تاجر نے والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے آنے والے کم سن طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے اس کے چہرے اور آنکھ پر چوٹیں آئیں۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جبکہ متاثرہ طالب علم کے والد نے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق آصف نامی تاجر نے مبینہ طور پر طالب علم سعد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے نتیجے میں طالب علم کے چہرے اور آنکھ پر چوٹیں آئیں۔متاثرہ طالب علم سعد کا کہنا ہے کہ اسے آنکھ کے سامنے اندھیرا چھاتا محسوس ہو رہا ہے اور وہ طبی معائنے کے لیے جا رہا ہے ۔واقعے کے بعد متاثرہ طالب علم کے والد امان اللہ نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...