تجاوزات کیخلاف آپریشن، بھاری سامان قبضے میں لے لیا گیا
تجاوزات کیخلاف آپریشن، بھاری سامان قبضے میں لے لیا گیا وارننگ کے باوجود باز نہ آنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہو نگے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ہدایت پر شعبہ انکروچمنٹ نے بلاک نمبر 8، میاں خان روڈ اور اوور ہیڈ برج کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بھاری سامان قبضے میں لے لیا، جبکہ پختہ تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ کارپوریشن حکام کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کے لیے وارننگ کے باوجود باز نہ آنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے ساتھ ساتھ ان کی املاک بھی سیل کر دی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments