میانوالی:پولیس کی کارروائیاں کلاشنکوف سمیت 2 ملزم گرفتار
میانوالی (نامہ نگار) تھانہ صدر میانوالی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ، جبکہ ایک ملزم سے کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ صدر میانوالی انسپکٹر عمر فاروق شاہ اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر زوار حسین ولد شیر محمد خان، سکنہ گلمیری، کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہوئی، جس کا وہ کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔دوسری کارروائی کے دوران پولیس نے مخبر کی اطلاع پر محمد راشد ولد اللہ یار، سکنہ ملتان، حال مقیم ٹبہ قریشیاں، کو اونچی آواز میں گانے چلانے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے پر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میانوالی میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments