کندیاں:گھر سے 2 لاکھ 35ہزار روپے مالیت کی نقدی اور زیورات چوری

کندیاں:گھر سے 2 لاکھ  35ہزار روپے مالیت کی  نقدی اور زیورات چوری

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں کے دیہی علاقے ٹبی شہر میں چار نامعلوم خواتین نے مبینہ طور پر اہل خانہ کو باتوں میں الجھا کر گھر سے 70 ہزار روپے نقدی اور سونے چاندی کے زیورات چوری کر لیے ، جن کی مجموعی مالیت 2 لاکھ 35 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔

واردات کے دوران تین نامعلوم مرد گھر کے باہر موجود رہے ، جبکہ خواتین گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو مختلف باتوں میں مصروف رکھتی رہیں اور موقع پا کر نقدی و زیورات لے کر فرار ہو گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر کندیاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اجنبی افراد سے محتاط رہیں اور اپنے گھروں کی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...