نیو سٹار کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم

نیو سٹار کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم

نیو سٹار کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم اقدام کا مقصد کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نجی تعلیمی ادارے کی جانب سے نیو سٹار کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس اقدام کا مقصد کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔اے پی ایس میموریل ہائی سکول میں منعقدہ تقریب کے دوران نجی تعلیمی ادارے کے نمائندے محمد انس نے کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی صحت، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور ٹیم ورک کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں ضروری سہولیات فراہم کرنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔محمد انس نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے والے طلبہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں، اس لیے باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔اس موقع پر نیو سٹار کرکٹ کلب کے کوچ و کپتان محمد ارشد نے کرکٹ کٹس کی فراہمی پر نجی تعلیمی ادارے اور محمد انس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور وہ مزید محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔کرکٹ کٹس ملنے پر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...