کمپنی باغ کو مکمل فیملی پارک بنانے کیلئے پی ایچ ے سرگرم
کمپنی باغ کو مکمل فیملی پارک بنانے کیلئے پی ایچ ے سرگرم ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد سندھو نے کمپنی باغ کا دورہ کیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمپنی باغ کو مکمل فیملی پارک میں تبدیل کرنے کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا نے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد سندھو نے کمپنی باغ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چودھری نے گزشتہ دنوں باغ جناح کے دورے کے موقع پر اسے مکمل فیملی پارک بنانے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا نے اس حوالے سے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد سندھو نے کمپنی باغ کا دورہ کیا اور فیملی پارک کے قیام کے لیے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھر ی کے احکامات اور منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی ارشد احمد وٹو کی ہدایات کے مطابق کمپنی باغ کو ایک مکمل فیملی پارک بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے تاکہ شہر کی اس مرکزی، قدیمی اور تاریخی تفریح گاہ کو اس کی سابقہ رونقیں بحال کرتے ہوئے اہل سرگودھا کو ایک معیاری فیملی پارک فراہم کیا جا سکے ۔شہباز احمد سندھو نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ فیملی پارک کے قیام کے لیے جاری اقدامات کو مربوط بنایا جائے اور عملی سطح پر کام کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments