پابندی کے باوجود افسران کی من پسندسیٹوں پر تعیناتی
تشویش ناک صورتحال پیدا ہو گئی تمام ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کیا گیا خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف رپورٹ ارسال کی جائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پابندی اور واضح سرکاری ہدایات کے باوجود سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین کی جانب سے من پسند سیٹوں پر تعیناتی کے لیے مبینہ طور پر سیاسی سفارش اور بیرونی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، جس نے سرکاری اداروں میں میرٹ، انتظامی نظم و ضبط اور حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے تشویش ناک صورتحال پیدا کر دی ہے ۔ اس ضمن میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے ذریعے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی محکموں کے سربراہان کو واضح طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ من پسند تعیناتیوں کے لیے بیرونی دباؤ اور سیاسی سفارش کا استعمال گورنمنٹ سرونٹس رولز 1966 کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ، لہٰذا ایسی روش کی روک تھام یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ ارسال کی جائے ۔ تاہم صورت حال یہ ہے کہ مبینہ طور پر ان احکامات پر مؤثر عملدرآمد کے بجائے انہیں سرکاری فائلوں اور الماریوں تک محدود کر دیا گیا ہے اور تقریباً دو سال گزرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آ سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments