گورنر راج کیخلاف ہر پلیٹ فارم پر احتجاج جاری رہے گا حسن اسلم
گورنر راج کیخلاف ہر پلیٹ فارم پر احتجاج جاری رہے گا حسن اسلم ہماری جماعت نے اپنے اہداف کے حصول کیلئے صبائی حکومت کی قربانی دی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن پی ٹی آئی کے مقامی راہنما ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت خیبر پختونخواہ میں منتخب حکومت کے خاتمہ اور گورنر راج کیخلاف ایوانوں کے اندر اور باہر ہر پلیٹ فارم پر احتجاج جاری رکھے گی ، پور پاکستانی قوم وفاقی حکومت اس مرانہ فیصلہ کیخلاف تحریک انصاف کی پشت ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کلا لانگ مارچ عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کی بحالی اور سیاسی اسیروں کی رہائی دلوانے کیلئے تھا اور اب ابھی اور اب بھی ہم انہی اہداف کو لے کر آگے بڑھیں گے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے احتجاج ملک کے ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے ہم نے اپنے مطالبات تسلیم مکرنے کیلئے اپنا یہ آئینی حو استعمال کیا جس کا مثبت جواب نہیں ملا ، ملک حسن اسلم اعوان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے اپنے اہداف کے حصول کیلئے صبائی حکومت کی قربانی دی اب ان اہداف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پہیدا نبہیں ہوتا ، عوام کے جمہوری و آئینی حقوق کی بھالی ، انتقامی سیاست کے خاتمہ اور سیاسی اسیروں کی رہائی کیلئے ہماری پر امن جدو جہد جاری رہے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments