شاہراہوں کے معیار کی پڑتال تھرڈ پارٹی سے کرائی جائیگی، بھرتھ

 شاہراہوں کے معیار کی پڑتال تھرڈ پارٹی سے کرائی جائیگی، بھرتھ

شاہراہوں کے معیار کی پڑتال تھرڈ پارٹی سے کرائی جائیگی، بھرتھ پانچ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، ٹیموں میں سے دو نارتھ زون، دو ساؤتھ زون کام کرینگی

بھیرہ (نامہ نگار)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ لوکل روڈ پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والی شاہراہوں کے معیار کی جانچ پڑتال تھرڈ پارٹی سے کرائی جائے گی، جس کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ وہ بھرتھ ہاؤس بھیرہ میں بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے ۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ شاہراہوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے تشکیل دی جانے والی ٹیمیں سڑکوں کی لمبائی، سطح اور اندرونی ساخت کے ٹیسٹ، تعمیراتی میٹریل کے معیار، لیبارٹری ٹیسٹ اور سائن بورڈز کی جانچ پڑتال کریں گی تاکہ تعمیراتی کام کے معیار کا درست اندازہ لگایا جا سکے ۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ ان ٹیموں میں سے دو نارتھ زون، دو ساؤتھ زون جبکہ ایک ٹیم سنٹرل زون میں شاہراہوں کے معیار کی جانچ پڑتال کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...