مزدوروں کے مسائل کی نگرانی کا مؤثر نظام متاثر
کمیٹیوں کی سفارشات بھی محکموں میں عملی پیش رفت نہ کرا سکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں لیبر قوانین پر عملدرآمد، مقررہ اجرت کی ادائیگی اور محنت کشوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے قائم ضلعی ویجی لینس کمیٹیوں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ، ذرائع کے مطابق متعدد اضلاع میں کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے منعقد نہ ہونے کے باعث مزدوروں کے مسائل کی نگرانی اور ان کے حل کا مؤثر نظام متاثر ہو رہا ہے ، جبکہ کمیٹیوں کی سفارشات بھی متعلقہ محکموں میں عملی پیش رفت کے بجائے فائلوں اور الماریوں تک محدود رہنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، صنعتی یونٹس، ورکشاپس، ہوٹلوں، دکانوں اور دیگر نجی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں اور ملازمین کو مقررہ اجرت کی بروقت ادائیگی، کام کے مناسب ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات برقرار ہیں، موجودہ مہنگائی میں کم آمدن والے مزدور کے لیے صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے جبکہ دوسری جانب قانون کی خلاف ورزی کرنے والے نجی اداروں اور سرمایہ داروں کو مؤثر طور پر قوانین کا پابند بنانے کے لیے نگرانی، معائنوں اور کارروائی کا نظام بھی مطلوبہ نتائج نہیں دے رہا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments