ریسکیو 1122 ملتان کے اسٹیشنز پر یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے ریلیاں
ملتان (کرائم رپورٹر)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امتیاز) کی ہدایات پر ریسکیو 1122 ملتان کے مختلف اسٹیشنز پر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر مذمتی ریلیاں نکالی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی نگرانی میں ریسکیو اہلکاروں نے ریلیوں میں شرکت کرکے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ریلیوں کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت اور کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے لئے جاری جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔ اس موقع پر شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلوانے کے لئے مؤثر کردار ادا کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments