پوٹھوہار میں زیتون کے 2لاکھ پودے لگائے گئے ، شکیل احمد
ملتان (وقائع نگار خصوصی) سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں نے کلرکہار کا دورہ کیا اور پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت زیتون کا تیل نکالنے والے جدید کولڈ پریس یونٹ کا افتتاح کیا۔
تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پلاننگ عامر شہزاد، چیف سائنٹسٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ڈاکٹر ساجد الرحمن، ڈائریکٹر سینٹر فار ایکسیلنس ڈاکٹر رمضان عنصر، آئل مل کے مالک میاں حنیف، ریجنل منیجر پی ایم یو عرفان مان، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سوائل کنزرویشن ڈاکٹر پرویز سکندر، ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ فرحانہ جمیل اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا کہ پوٹھوہار ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان خطے میں زرعی ترقی کے لئے اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے ۔ زیتون کے تیل کی کشید کے لئے جدید کولڈ پریس یونٹس 50 فیصد سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ان یونٹس میں فی گھنٹہ 400 کلوگرام زیتون پراسیس کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت کلرکہار اور تحصیل لاوہ میں دو کولڈ پریس یونٹس پر سبسڈی پر فراہم کی جا چکی ۔ خطہ پوٹھوہار میں اب تک مجموعی طور پر 22 لاکھ زیتون کے پودے لگائے جا چکے ہیں، جبکہ زیتون کی کاشت کو فروغ دینے کے لئے فی پودا 360 روپے سبسڈی دی جا رہی ہے ۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زیتون کی پراسیسنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور کاشتکاروں کو اپنی پیداوار سے بہتر فائدہ اٹھانے کے مواقع میسر آئیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments