جماعت اسلامی سرگودھا کے زبیر احمد گوندل نئے امیر منتخب
جماعت اسلامی سرگودھا کے زبیر احمد گوندل نئے امیر منتخب انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کے ذریعے رائے حاصل کی گئی، ترجمان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سرگودھا نے زبیر احمد گوندل کو نیا امیر ضلع منتخب کر لیا ہے ، سابق امیر ضلع اویس قاسم اﷲ کی مدت مکمل ہونے کے بعد نئے امیر کے انتخاب کے لیے استصوابِ رائے کا عمل مکمل کیا گیا۔ ترجمان جماعت اسلامی ضلع سرگودھا حسن عمران اعوان کے مطابق امیر ضلع کے انتخاب کے لیے بیلٹ پیپرز کے ذریعے رائے حاصل کی گئی، جس کے نتیجے میں زبیر احمد گوندل کو ذمہ داری سونپی گئی۔ زبیر احمد گوندل اس سے قبل جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر اور جماعت اسلامی سرگودھا کے ضلعی امیر بھی رہ چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments