مقدمہ قتل کے ملزم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ
مقدمہ قتل کے ملزم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ مجرم عثمان خالد کو اقدام قتل، اتلافِ عضو کے تحت 30 سال قید بامشقت کی سزا سنائی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اختر بھٹی نے تھانہ کینٹ کے مقدمہ نمبر 91؍24 کا فیصلہ سناتے ہوئے خرم عباس نامی شخص کو قتل کرنے کے جرم میں مجرم شوکت کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔ اسی مقدمے کے کراس ورشن میں عدالت نے مجرم عثمان خالد کو اقدام قتل، اتلافِ عضو اور ضرر کی دفعات کے تحت 30 سال قید بامشقت، ایک لاکھ روپے جرمانے اور دیت کی سزا سنائی۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے سنگین مقدمات میں مؤثر تفتیش اور مضبوط پیروی مقدمہ پر تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوانا متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا اہم حصہ ہے ۔ سرگودھا پولیس جدید تفتیشی نظام اور عدالتوں میں مؤثر پیروی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments