612 ملزم گرفتار ،10 کروڑ 21 لاکھ کا مالِ مسروقہ برآمد
612 ملزم گرفتار ،10 کروڑ 21 لاکھ کا مالِ مسروقہ برآمد 169 موٹر سائیکلیں، 24 تولے سونا، 110 مویشی اور قیمتی موبائل فون شامل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے 27 تھانوں کی حدود میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 612 ملزمان کو گرفتار کیا اور 10 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کے مطابق پولیس نے 28 خطرناک گینگز کے 69 ارکان گرفتار کرکے ایک کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا، جس میں گاڑیاں، 169 موٹر سائیکلیں، 24 تولے سونا، 110 مویشی اور قیمتی موبائل فون شامل ہیں۔ پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 130 ملزمان سمیت مختلف مقدمات کے مجموعی طور پر 1206 اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کیے ۔ اسلحہ برآمدگی کے دوران 430 ملزمان سے 42 کلاشنکوفیں، 53 رائفلیں، 78 بندوقیں، 378 پستول اور 40 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کیے گئے ، جبکہ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 290 ملزمان گرفتار کرکے 15 کلوگرام سے زائد آئس، دو کلوگرام سے زائد ہیروئن، 55 کلوگرام سے زائد چرس اور پانچ ہزار لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments