نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے موقع پرسکیورٹی کے خصوصی انتظامات

نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے	موقع  پرسکیورٹی کے خصوصی انتظامات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔

 اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر 500 سے زائد مسلح پولیس افسران و جوانوں کو تعینات کیا گیا، جبکہ ایلیٹ فورس کے دستے حساس علاقوں اور عبادت گاہوں کے اطراف مسلسل گشت کرتے رہے۔ اور سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کرتے رہے ۔ اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال کے ذریعے سکیورٹی چیکنگ یقینی بنائی گئی، جبکہ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار بھی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں موجود رہے ۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورس ہمہ وقت الرٹ اور متحرک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...