داؤدخیل ، پینے کے پانی کی تین واٹر سپلائی پانچ سال سے بند
واپڈا نے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے ،ٹرانسفارمر بھی اتار کر لے گئے سینکڑوں گھرانے دو تین کلو میٹر کا سفر طے کر کے نلکوں سے پانی بھرنے پر مجبور
داؤدخیل(نماندہ دنیا)ایک لاکھ سے زائد آبادی کا شہر داؤدخیل کے پینے کے پانی کی تین واٹر سپلائی پانچ سال سے زائد عرصہ سے بند پڑی ہیں واٹر سپلائی کے پائپ بھی زنگ آلود ہو چکے ہیں جبکہ محکمہ واپڈا نے بجلی کے کنکشن بھی کاٹ دیے ہیں اور ٹرانسفارمر بھی اتار کر لے گئے ہیں حکومت کو لاکھوں کا ٹیکہ لگ چکا ہے جبکہ میپل لیف کی جانب سے دی جانی والی چوتھی واٹر سپلائی بھی بند پڑی ہے سینکڑوں گھرانے دو سے تین کلو میٹر کا سفر طے کر کے نہر تھل کنارے لگے نلکوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں پانچ سال قبل ایم پی اے امین اللہ خان کی گرانٹ سے دو نئے واٹر سپلائی کے بور کیے گئے جن پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے لیکن میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے پانچ سال میں واٹر سپلائی سکیمیں نہ چل سکیں جس سے لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس گئے جبکہ داؤدخیل شہر کا زیر زمین پانی بہت خراب ہو چکا ہے جو پینے کے قابل نہیں ہے میپل لیف سیمنٹ فیکٹری نے ایک واٹر سپلائی سکیم داودخیل کو فراہم کی جس پر تقریبا ایک کروڑ 80لاکھ روپے خرچ ہوئے جو میونسپل کمیٹی کو ہینڈ اور ہونے کے بعد بھی وہ نہ چل سکی جس کا کئی بار ٹرانسفارمر چوری ہو چکا ہے جو کہ بند پڑی ہے باقی تینوں واٹر سپلائی بھی پچھلے پانچ سال سے زائد عرصہ سے بند پڑی ہیں واٹر سپلائی کے پائیپوں میں زنگ لگ چکا ہے اور کئی جگہ سے واٹر سپلائی لین اور سیوریج لائنوں کا پانی مکس ہو رہا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments