ترقیاتی منصوبوں میں سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر

ترقیاتی منصوبوں میں سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر

ترقیاتی منصوبوں میں سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ڈسپوزل ورکس، ڈرینز اور سیوریج لائنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جوہرآباد کے آصف ٹاؤن ڈسپوزل، غلہ منڈی جوہرآباد ڈسپوزل، سیوریج لائنوں، شوالہ اور منگور ڈرین کے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیش رفت، تعمیراتی سرگرمیوں اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار اور کام کی کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری تمام منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جس کی نگرانی وہ خود کریں گے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو جاری ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور زیر التوا کاموں کا فوری آغاز یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا،ایم او ایف ایم سی جوہرآباد علی مہران سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...