فاروقہ : بجلی بندش سے شہری پریشان، مچھروں کی یلغار

 فاروقہ : بجلی بندش سے شہری پریشان، مچھروں کی یلغار

مچھروں اور مکھیوں کے خاتمے کیلئے فوری جراثیم کش سپرے کروانے کا مطالبہ

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا) علاقہ بھر میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ منگل کی شام 7 بجے بجلی بند ہوئی، جو رات بھر وقفے وقفے سے آتی اور جاتی رہی۔ بجلی کی بندش کے باعث مچھروں نے شہریوں پر یلغار کر دی، جبکہ بنیادی سہولیات سے محروم افراد نے شدید اذیت میں رات جاگ کر گزاری۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی اتنی طویل لوڈشیڈنگ تو شدید گرمی کے دنوں میں بھی دیکھنے میں نہیں آئی، جتنی ان دنوں کی جا رہی ہے۔

بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے معمولاتِ زندگی متاثر کرکے رکھ دیے ہیں، جبکہ مچھروں اور مکھیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔شہریوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں مچھروں اور مکھیوں کے خاتمے کے لیے فوری طور پر جراثیم کش سپرے کروایا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کی عدم دستیابی کے ساتھ بجلی کی بندش بھی عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے، لہٰذا انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...