میرپورماتھیلو :صحافی کے اغوا میں ملوث 3ملزم گرفتار
میرپورماتھیلو (نمائندہ دنیا) گھوٹکی پولیس نے صحافی عظیم سیال کے اغوا میں ملوث ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کرلیا،
جبکہ مزید تین تاحال فرار ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی میرپورماتھیلو محمد محراب خان کے مطابق 27 ستمبر کو گرفتار ملزمان اور ان کے ساتھیوں نے صحافی عظیم سیال کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا تھا۔ گھوٹکی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا تھا، جبکہ اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments