کینو کی قیمت 3200 روپے من مقرر کرنے پر اختلافات
کینو کا ریٹ فکس ہوتا ہے تو یہ پرائس کنٹرول ایکٹ زمرے میں نہیںسرگودھا بھلوال میں کینو کا ریٹ فکس نہ کیا جائے ، فیکٹری مالکان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں سب سے زیادہ کینو پیدا سرگودھا میں ہوتا ہے مگر سرگودھا میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے کینو کے فی من ریٹ 3200 روپے پر اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ،فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جیسے باقی فروٹ مثلا کیلا آم سے آلو بخارا انگور وغیرہ جہاں پیدا ہوتے ہیں وہاں کی مقامی انتظامیہ ان کا ریٹ فکس نہیں کرتی اسی طرح سرگودھا بھلوال میں کینو کا ریٹ فکس نہ کیا جائے کینوں کی انڈسٹری سرگودھا بھلوال میں کینو گروزر کی خوشحالی کا باعث ہے اس انڈسٹری کو احترام اور محبت دی جائے تو نہ صرف ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا بلکہ ملک کے لیے لاکھوں ڈالر کا ذر مبادلہ بھی یہ انڈسٹری لاتی ہے کینو کا ریٹ مقامی انتظامی نے 3200 روپے من اور ریٹ کنٹرول کمیٹیوں کی وجہ سے کینو کی انڈسٹری بند ہونا شروع ہو چکی ہے فیکٹری مالکان نے تالے لگا دیے ہیں جس سے کینو گروزر اور اس سے منسلک افراد کا بھی بہت زیادہ نقصان ہوگا انکے لئے بہت زیادہ پریشانی کا موجب بنے گا انتظامیہ کے مقرر کر کے جہاں فیکٹری مالکان کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں وہاں پر کاشتکار بھی پریشان ہیں اس وقت ضلع سرگودھا میں جتنی بھی کینو فیکٹریاں ہیں انہوں نے اپنی فیکٹریوں کو تالے لگا دیے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ 3200 روپے اگر کینو کا ریٹ فکس ہوتا ہے تو یہ پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے زمرے میں نہیں آتا کیونکہ کوئی بھی ایسا پھل جو گل سڑ جاتا ہے اس کے ریٹ فکس نہیں ہوتے لہذا ہماری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس کو فکس نہ کیا جائے اور جو ریٹ مارکیٹ میں فیکٹری مالکان اور کاشتکار کے درمیان طے ہوتا ہے اسے ایسے ہی چلنے دیا جائے تاکہ دونوں کا نقصان نہ ہو اس وقت انتظامیہ کی جانب سے 3200 روپے کا ریٹ فیکٹری مالکان کے لیے قابل قبول نہیں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments