بلدیاتی وعام انتخابات میں کلین سوئپ کرینگے ،سعید غنی

 بلدیاتی وعام انتخابات میں کلین سوئپ کرینگے ،سعید غنی

مہنگائی سمیت دیگر مسائل کے لئے بلاول بھٹو ز ہر فورم پر آواز بلند کررہے ہیںپی ٹی آئی چنیسر ٹاؤن کے عہدیداران کی پی پی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے ، جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ۔ آج کراچی سمیت ملک بھر سے دیگر مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران و کارکنان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ عوام اس ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت دیکھنا چاہتی ہے ۔آنے والے بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی میں کلین سوئپ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنیسر ٹاؤن کے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنان کی ایک بڑی تعداد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی، وائس چیئرمین ندیم خیالی، قمر احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف چنیسر ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری وسیم سجاد، نائب صدر فہیم صدیقی، پی ٹی آئی یوتھ ونگ چنیسر ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری محمد علی، یوسی 4 کے سینئرنائب صدر عمیر علی و دیگر پی ٹی آئی کے چنیسر ٹاؤن کے عہدیداران، ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سعید غنی نے کہا کہ اس وقت عوام کو درپیش معاشی مشکلات، موجودہ حالات میں مہنگائی، بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہر فورم پر آواز بلند کررہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...