دس ہزار کارکن سعودیہ کے دفاع کیلئے تیار : ہشام الٰہی ظہیر
لاہور(سیاسی نمائندہ)صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر نے اعلان کیاہے کہ ہمارے دس ہزار کارکن مملکت سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت، تقدس اور سلامتی پوری امت مسلمہ کے ایمان و عقیدے کا بنیادی معاملہ ہے ، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مملکت سعودی عرب کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت کو قبول نہیں کیا جا سکتا، بالخصوص عمرہ زائرین اور شہری آبادی کی جانوں کو خطرات سے دوچار کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments