مہنگائی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا

مہنگائی کے باعث شہریوں  کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا

سمندری (نمائندہ دنیا) شہر اور گردونواح میں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ سی این جی گیس، روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش، پھلوں، سبزیوں، دودھ، دہی سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے باعث عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شہری شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، جبکہ سفید پوش طبقے کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں اور دکانداروں کی جانب سے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ پھلوں، سبزیوں، آٹا، دالیں، چینی، گھی، دودھ، دہی اور دیگر بنیادی اشیاء مہنگی ہونے کے باعث عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...