ڈی سی کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کے مسائل حل کرنیکا حکم
قانون و ضابطے کے مطابق فوری کارروائی کی جائے ،عائشہ رضوان کی ہدایات
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی، ان کے انفرادی و اجتماعی مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور مختلف امور سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر قانون و ضابطے کے مطابق فوری کارروائی کی جائے اور ہر معاملے کو میرٹ پر حل کرنا یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیں، غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں اور درخواستوں پر ہونے والی پیش رفت اور کارروائی کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کو سرکاری دفاتر میں ریلیف کی فراہمی، شفافیت اور میرٹ پر مبنی اقدامات کے ذریعے عوام کا اعتماد مضبوط بنایا جائے ۔ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور فرض شناسی سے ادا کریں تاکہ لوگوں کو سرکاری امور کے سلسلے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments