سموگ سے بچاؤ کیلئے عوامی تعاون ناگزیر : ڈپٹی کمشنر
سموگ آگاہی سکوٹی الیکٹرک بائیک ڈرائیواسی سلسلے کی کڑی :اکرام ملک
اوکاڑہ (خبرنگار)سموگ سے بچاؤ کے سلسلہ میں سموگ آگاہی الیکٹرک بائیک سکوٹی ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ ساریہ خان کی زیر نگرانی سکوٹی ڈرائیو میں درجنوں خواتین نے شرکت کی۔ سکوٹی ڈرائیو فوڈ سٹریٹ سے شروع ہو کر زمان پارک پر اختتام پذیر ہوئی اور سکوٹی ڈرائیو میں شہریوں کو سموگ کے مضر اثرات اور ماحولیاتی تحفظ بارے شعور اجاگر کیا گیا۔ اختتام پر شرکاء کو سموگ کے نقصانات، بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی گئی اور شرکاء نے انسداد سموگ مہم کے تحت زمان پارک میں پودے بھی لگائے۔
ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول یقینی بنانے کے لیے آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سموگ آگاہی سکوٹی الیکٹرک بائیک ڈرائیو کا انعقاد اس سلسلہ کی اہم کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے ۔ الیکٹرک بائیک سکوٹی ڈرائیو کا مقصد شہریوں میں ماحول دوست سفری ذرائع کے استعمال کو فروغ دینا ہے ۔ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ماحولیاتی تحفظ کے لیے ان کی شرکت قابل تحسین ہے ۔ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال فضائی آلودگی میں کمی لانے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments