پاکستان و اٹلی کے تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
گورنر سندھ سے اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقاتملاقات میں دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل ریکارڈو گوریگلیا نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اٹلی کے سفیر یوگو چیئرلاتانی اور قونصل جنرل فیبریزیو بیئیلی بھی موجود تھے ۔ملاقات میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تجارت، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی ماربل اور گرینائٹ کو عالمی منڈیوں، بالخصوص یورپی مارکیٹ تک رسائی دلانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔گورنر سندھ نے پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں میں متعارف کرانے اور برآمدات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان صنعتی تعاون، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو فروغ دے کر باہمی اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر اٹلی کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان براہِ راست فضائی پروازوں کا آغاز دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں، کاروباری روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور اٹلی کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مضبوط تجارتی اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔؎
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments