علاقہ کی خوشحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ، مختار احمد بھرتھ

علاقہ کی خوشحالی ان کی اولین  ترجیحات میں شامل ، مختار احمد بھرتھ

بھیرہ(نامہ نگار)وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرتھ برادران اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

عوامی خدمت اور علاقہ کی خوشحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔وہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے نائب صدر اور مسلم لیگ (ن) بھیرہ سٹی کے صدر ظفر اقبال بھٹی کے صاحبزادے عمران ظفر بھٹی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر مختلف عوامی وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔مقامی میرج ہال میں منعقدہ تقریب میں ملک سفیان سکندر بھرتھ، ملک حباب بھرتھ، چوہدری محمد رستم للہ بھیرہ اور دولہا عمران ظفر بھٹی کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...