دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان قتل
دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان قتلایس پی انویسٹی گیشن کا جائے وقوعہ اور ہسپتال کا دورہ
کندیاں(نمائندہ دنیا) دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان قتل، ایس پی انویسٹی گیشن کا جائے وقوعہ اور ہسپتال کا دورہ ۔تھانہ ہرنولی کی حدود چکنمبر 19/20 ڈی بی میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان محمد آصف جاں بحق ہوگیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی شاہد نذیر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیااس موقع پر انہوں نے پولیس افسران سے واقعے اور تفتیشی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ لی اور فرانزک سمیت تمام دستیاب شواہد فوری طور پر محفوظ کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے احکامات بھی جاری کیے بعدازاں ایس پی انویسٹی گیشن نے ہسپتال کا دورہ کیا، مقتول کی میت کا معائنہ کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments