لاپروائی جان لیوا حادثات کا سبب بنتی ہے ،وزیراعلیٰ

لاپروائی جان لیوا حادثات کا سبب بنتی ہے ،وزیراعلیٰ

موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنیں، گاڑی چلانے والے سیٹ بیلٹ باندھیںٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے حادثات میں کمی اور جانوں کا تحفظ ممکن،بیان

کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تیز رفتاری، لاپروائی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا حادثات کا سبب بنتی ہے ، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنیں، گاڑی چلانے والے سیٹ بیلٹ لازماً باندھیں۔ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور قابلِ تشویش ہے ، تیز رفتاری، لاپروائی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا حادثات کا سبب بنتی ہے ، مراد علی شاہ نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنیں، گاڑی چلانے والے سیٹ بیلٹ لازماً باندھیں، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال نہ کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کریں۔

حکومت سندھ نے ٹریفک خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے ٹریکس نظام متعارف کرایا ہے ، ٹریکس نظام کے تحت مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرتے ہیں،حکومت سندھ نے بھاری اور ہلکی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی پیشگی تربیت لازمی قرار دی ہے ، بھاری گاڑیوں میں ٹریکر، ڈیش کیمرے اور حفاظتی آلات کی تنصیب لازمی کی گئی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈرائیوروں کے منشیات ٹیسٹ، گاڑیوں کی فٹنس اور رفتار کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے حادثات میں کمی اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...