عوامی مقامات پر صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں ،ڈپٹی کمشنر
کوڑا کرکٹ کے خاتمے اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری اٹھانے کی بھی ہدایت
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنراحسان علی جمالی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھکر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ افسران اور صفائی ورکرز کو احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ گلی محلوں، بازاروں، مارکیٹوں، تجارتی مراکز، سڑکوں اور عوامی مقامات پر صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں اور کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایا جائے ۔ ڈسٹ بنز اور کنٹینرز کو باقاعدگی سے خالی کرکے کچرا مقررہ ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کیا جائے ۔انہوں نے نالوں کی صفائی،خالی پلاٹوں سے کوڑا کرکٹ کے خاتمے اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تفریحی پارکوں اور روڈ میڈینز کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے ساتھ وہاں موجود پودوں کی مؤثر دیکھ بھال اور آبپاشی کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو صفائی ورکرز کی کارکردگی اور فیلڈ میں صفائی کے انتظامات کی مؤثر نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments